نواز شریف آئین کی پاسداری کیلئے عدالت پیش ہورہے ہیں: پرویز ملک، عمران نذیر

24 نومبر 2017

لاہور(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر برائے محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف ملک میں آئین وقانون کی پاسداری کےلئے پیش ہو رہے ہیں اور نوازشریف عدالت میں اس لیے بھی آرہے ہیں کہ جھوٹے اور ڈاکو لوگ بھی پیش ہوں، مسلم لیگ ن کےخلاف تقسیم کی افواہیں اڑائی جارہی تھیں وہ بھی ختم ہوگئی، مسلم لیگ (ن) ایک گھر ہے۔ نامعلوم افراد کو بھی جواب مل گیا کہ قائد نواز شریف کے نیچے سب متحد ہیں اور مسلم لیگ (ن) میں انتشار کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں پر بھی اسی طرح آئین وقانون کی پاسداری کا قانون لاگو ہوتا ہے۔