دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے تعلیمات نبوی پر عمل کیا جائے: مہناز رفیع

24 نومبر 2017

قلاہور (خصوصی رپورٹر) نبی کریم سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ دنیاوآخرت میں کامیابی وکامرانی حاصل کرنے کیلئے حضور اکرم کی تعلیمات پر عمل کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔ آپ کے ارشاد کا مفہوم ہے کہ میں آخری نبی ہوں اور میرے بعد کوئی نبی نہیں ۔ ان خیالات کااظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں تقریبات عید میلاد النبی کے سلسلے میں منعقدہ ”©محفل میلاد النبی برائے خواتین “ کے دوران کیا۔ اس موقع پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ شعبہ¿ خواتین کی کنوینر بیگم مہنازرفیع، سیکرٹری بیگم صفیہ اسحاق،کنو ینر مادرملتؒ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر پروین خان،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، نبیرہ عندلیب نعیمی، بیگم صباحت رمضان سیالوی، پروفیسر سیدہ تسکین شاہد، پروفیسر حنا رضوی، نائلہ عمر ،رضیہ اختر، سنبل ،سلمیٰ ، مس خالدہ، ممبران لاہور لیڈیز کلب سمیت مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی خواتین کثیر تعدادمیں موجودتھیں۔بیگم مہنازرفیع نے کہا کہ نبی کریم کی اس دنیا میں آمد کائنات کی تاریخ میں وہ بابرکت لمحہ ہے جب پوری دنیا کی کایا پلٹ گئی۔نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہا کہ نبی کریم سے محبت ہمارا اثاثہ اور ایمان کا حصہ ہے ،آج دشمن ہمارے اس اثاثہ پر حملہ کر رہا ہے۔ایسے حالات میں امت مسلمہ کے اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے۔
ہمیں نبی کریم کی ایک ایک سنت کو اپنانا چاہئے۔ بیگم صباحت رمضان سیالوی نے کہا کہ آپ کی حیات طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے اور ہمیں ہر حال میں اس کی پیروی کرنی چاہئے۔نبی کریم نے انسانےت کو خلوص‘ اےمانداری اور دےانتداری کی تعلےمات اور لوگوں کو انسانےت کی خدمت کرنے کا درس دےا۔پروفیسر ڈاکٹر پروین خان نے کہا کہ آپ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔ آج ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے اس کی اصل وجہ دین اسلام سے دوری اور آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا نہ ہونا ہے۔ہمیں نبی پاک کی تعلیمات پر عمل کرناچاہئے ۔بیگم صفیہ اسحاق نے کہا کہ آپ ہر زمانے اور تمام انسانیت کےلئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔نبی اکرم کی ذات مبارکہ ہم سب کے لیے لائق تقلید ہے۔ آپ کے اسوہ¿ حسنہ پر عمل کرنے میں ہم دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی حاصل کر سکتے ہیں۔

a