حکومت ، تحریک لبیک کے قائدین مذاکرات سے معاملات حل کریں: طاہر اشرفی

24 نومبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امت کے مسائل کا حل وحدت امت اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنے میں ہے۔حکومت اور تحریک لبیک کے قائدین مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کریں ، پاکستان علماءکونسل عقیدہ ختم نبوت اور ملک کی موجودہ صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلائے گی ۔ یہ بات پاکستان علماءکونسل لاہور کے زیر اہتمام الحمرا ہال لاہور میں ہونے والی سیرت خاتم الانبیائ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی و دیگر نے کہی۔