سرکاری اداروں کیخلاف شکایات کا ازالہ 60روز میں کیا جارہا ہے: وفاقی محتسب

24 نومبر 2017

لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی محتسب سید طاہر شہبازنے کہا ہے کہ ہم سرکاری اداروں کی بد انتظامی کے خلاف مفت اور فوری انصاف فراہم کررہے ہیں ۔ سرکاری اداروں کے خلاف شکایات کا فیصلہ 60دنوں میں کیا جار ہا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ سرکاری اداروں کے نظام کی درستگی کے لئے بھی اہم اقدامات اٹھا رہا ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ ریٹائر ڈہونے والے ملازمین کو ایک ماہ کے اندار پنشن مل جائے بچے ہمارا مستقبل ہیں اور آٹھ کروڑ بچوں کے مسائل کے حل کے لئے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔وہ وفاقی محتسب کے تحت کام کرنے والے نیشنل کمشنر برائے چلڈرن کے زیر اہتمام ایک سیمنار سے خطاب کر رہے تھے ۔