ایک تصویر ایک کہانی........

24 نومبر 2017
ایک تصویر ایک کہانی........

داروغہ والا کا رہائشی غلام محمد پرائیویٹ کمپنی میں اکاﺅنٹس کا کام کرتا ہے اور ہر جمعرات کو پرندوں کو دانا ڈالنے نکلتا ہے جہاں بھی کبوتر یا کوئی کچھ پرندے نظر آئیں انہیں خوراک ڈال دیتا ہوں۔ اس کا کہنا ہے اللہ تعالیٰ کے دیئے رزق میں کچھ حصہ پرندوں کیلئے رکھا۔ ہر شخص کو اس کارخیر میں حصہ ڈالنا چاہئے۔ یہ پرندے بھی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔ ان کی خدمت کرکے دل کو سکون ملتا ہے اور اللہ پریشانی سے محفوظ رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ پاکستانیوں اور پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے۔(فوٹو:اعجاز لاہوری)