معیشت کو پاﺅں پر کھڑا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: گورنر

24 نومبر 2017

لاہور (خصوصی رپورٹر)گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ سے آج گورنر ہاﺅس لاہور میں فیڈریشن آف رییلٹرز پاکستان کے (15)رُکنی وفد نے میجر (ر) محمد رفیق حسرت کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میںاحسان الحق، چوہدری شفقت بندیشہ، طاہر سعود ، خالد محمود اور دیگر احباب موجود تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کی معیشت کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے تاجر اور کاروباری حضرات کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے ماہرین کو معاشی تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013کے پاکستان سے قدر بہتر ہے تاہم اس میں مزید اقدمات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں رییل اسٹیٹ کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور اس سے وابستہ ملک کی کنسٹریکشن کی صنعت میں بھر پور استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔a

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...