حکومت کو فاٹا انضمام کے فیصلے سے بھاگنے نہیں دینگے: لیاقت بلوچ

24 نومبر 2017

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ حکومتی رویوں اور وعدہ خلافیوں نے فاٹا کے عوام کو سخت مایوس کیاہے ، لیکن جماعت اسلامی حکومت کو خیبر پختونخوا میں فاٹا کے انضمام کے وعدے سے بھاگنے نہیں دے گی ۔ حکومت خارجہ و داخلہ دونوں محاذوں پر ناکامی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ میاں مقصود احمدنے کہا کہ بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کی پاداش میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے مزید6رہنماﺅں کو سزائے موت سنانا انتہائی قابل مذمت اورافسوس ناک امر ہے ذکر اللہ مجاہدنے کہامحکمہ صحت عوام کو صحت کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کے معاملات میں بہتری کے لیے عملی اقدامات اُٹھائے