بھارتی فوج کی اخلاقی پستی، کرنل نے لیفٹیننٹ کرنل کی بیٹی کو بے آبرو کردیا

24 نومبر 2017

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی فوج اخلاقی پستیوں کے دلدل میں پھنسنے لگی ، بھارتی فوج کے کرنل نے اپنے ہی لیفٹیننٹ کرنل کی بیٹی کو بے آبرو کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے کرنل کو لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔کرنل نے دوست کے ساتھ مل کر لیفٹننٹ کرنل کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔اکیس سالہ لڑکی کی درج ایف آئی آر کے مطابق کرنل نے ماڈلنگ کا جھانسہ دے کر اپنے دوست کے گھر بلایا جہاں اسے نشہ آورمشروب پلایا گیا اورپھراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاگیابھارتی فوج کے کرنل نےلڑکی کو دھمکی بھی دی کہ اس کے منہ کھولنے پراس کے والدکامستقبل تباہ کردے گا۔ گزشتہ دنوں بھارت انٹیلی جنس کی شائع کردہ رپورٹ میں بھی بھارتی فوج میں زیادتی اور خودکشیوں کا رجحان بڑھنے کا انکشاف کیا گیا تھا۔
بھارتی کرنل