;;بھارت نے کلبھوشن کی بیوی‘ والدہ کو دورہ پاکستان کی اجازت دیدی‘ حافظ سعید کی رہائی پر صف ماتم

24 نومبر 2017

نئی دہلی (آئی این پی+ اے ایف پی) بھارت نے کلبھوشن یادو کی بیوی کو پاکستان جا کر اپنے شوہر سے ملاقات کرنے کی اجازت دیدی۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آگاہ کردیا ہے کہ کلبھوشن یادو کی اہلیہ اپنی ساس کے ہمراہ پاکستان آئیگی۔ دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پاکستانی حکومت سے ضمانت لی ہے اور پاکستان میں قیام کے دوران ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی ہراساں کیا جائے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشن کے ایک سفارتکار کو ہروقت انکے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے انسانی ہمدری کی بنیاد پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی اس کی اہلیہ سے ملاقات کی پیشکش کی تھی تاہم بعدازاں بھارت کا مطالبہ تھاکہ کلبھوشن کی والدہ کو بھی اس سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ علاوہ ازیں جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی رہائی پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور اس حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا پاکستان غیر ریاستی عناصر کو تحفظ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے یاد رہے امریکی دبا¶ پر حافظ سعید کو جنوری میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔
بھارت/ غم و غصہ
a