انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی کیلئے ایڈوانس کورس آئندہ ماہ متوقع

24 نومبر 2017

لاہور (نامہ نگار)پنجاب بھر میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لیے 4ماہ کاایڈوانس کورس پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں اگلے مہینے سے متوقع ہے ۔پنجاب پولیس کے60انسپکٹرز کورس میں شرکت کریں گے ۔جن میںانسپکٹر عبدالوحید،رضوان نواز،سکندر محمود،علی عباس،ریحان جمیل،منتظر مہدی ، قدیر احمد،حافظ عبدالماجد،طارق سجوار،ایازاحمد،محمد اصغر،غلام مصطفی اوردیگر شامل ہیں۔