اخبار بیچنے والا بزرگ بس پیچھے کراتے ہوئے ٹائروں تلے آ کر جاں بحق

24 نومبر 2017

لاہور (نامہ نگار) محنت کش بس تلے آکرہلاک ہوگیا لاری اڈہ کے علاقہ میں جنرل بس سٹینڈ پر 60سالہ شکیل بسوں میں اخبار فروخت کرتا تھا۔وہ گزشتہ روزبس کو پیچھے کراتے ہوئے ٹائروں تلے آکرکچلاگیا۔جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ہے۔پولیس نے لعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے بھجواد ی اوربس ڈرائیور کوحراست میں لے کرمقدمہ درج کرلیا۔