بجلی کمپنیوں نے صارفین کو 15 دسمبر تک موبائل فون پیغامات کے ذریعے تفصیلات فراہم کرنے سے معذرت کر لی

24 نومبر 2017

ملتان (سماجی رپورٹر) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو موبائل فون پیغامات کے ذریعے میٹر ریڈنگ‘ بلنگ اور دیگر معلومات و تفصیلات 15 دسمبر 2017ء تک فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ماہ میں اڑھائی کروڑ صارفین کے موبائل فون نمبر حاصل کرنا اور انہیں کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک کرنے کے لئے مزید وقت اور مہلت مانگ لی ہے۔ وزارت توانائی پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کو صارفین کے موبائل نمبر حاصل کر کے انہیں معلومات ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔