٭٭مختصر عدالتی خبریں٭٭

24 نومبر 2017

لاہور(وقائع نگار خصوصی +اپنے نامہ نگار سے )لیسکو کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر وفاق، ایف پی آر سے جواب طلب٭بجلی میٹر اور تاروں کی انسٹالیشن پرائیویٹ کنٹر یکٹر ز سے کرانے پر وزارت پانی و بجلی، جی ایم پیپکو سے جواب طلب٭ پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں نجی کمپنی کے ملازم کو داخلہ نہ دینے پر وائس چانسلر، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو نوٹسز٭چیف ایگزیکٹو افسر ڈی ایچ اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلبی٭ مقامی میڈیکل کالج کے طلبہ کو امتحانات کی اجازت نہ دینے پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو نوٹس ٭شیخ زید ہسپتال کے باورچی کی ہاسپٹل منتقلی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل کی تیاری کیلئے مہلت ٭توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس ٭امپورٹڈ قابل کاشت مونگ پھلی ڈرائی پورٹ پر روکنے کیخلاف درخواست پر محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کو نوٹس جاری ٭متنازعہ ترمیم کے ذمہ داروں کیخلاف جی پی او چوک میں وکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا مظاہرہ ٭بلیک فرائیڈے منانے پر پابندی کیخلاف صدر اور وزیراعظم کو خط ارسال ٭شہری کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر ڈی جی نادرا سے جواب طلب ٭سکول ٹیچر کی طرف سے تبادلے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری تعلیم کو نوٹس جاری ٭ہائیکورٹ کا اٹامک انرجی کمیشن کے 57 ملازمین کی عدم مستقلی کیخلاف درخواست پر چیئرمین کمیشن کو مؤقف سن کر فیصلہ کرنیکا حکم٭شہری کو ہراساں اور رشوت مانگنے پر ایس ایچ او اسلام پورہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ٭ سیشن کورٹس کے عدالتی سمنوں کو کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ۔

مختصر عدالتی خبریں

لاہور ( اپنے نامہ نگارسے)سیشن عدالت نے تین بچے والد سے لیکر ماں کے حوالے کر ...