فیڈر بسوں کا خالی چلنا خادم اعلیٰ کی نااہلی کا ثبوت‘ ٹکٹ کا آسان طریقہ رائج کیا جائے: شاہد محمود خان
ملتان (سپیشل رپورٹر) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کے حقیقی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ملتان فیڈر بسوں کا سڑکوں پر خالی چلنا خادم اعلیٰ کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ارب روپے سے زائد کا فیڈر بس منصوبہ قومی خزانہ پر بوجھ بنا دیا گیا ہے۔ بس سروس چلانے سے ماہانہ کروڑوں روپے مالی نقصان کا سامنا ہے۔ وقت ضائع کئے بغیر ٹکٹ کا آسان طریقہ کار رائج کیا جائے۔ کارڈ سسٹم کے پیچیدہ نظام کی وجہ سے عوام سفر کی سہولت سے محروم ہیں۔