ٹریفک حادثہ میں 2افرا د زخمی

24 نومبر 2017

رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین پریس کلب رائیونڈ شیخ طارق جاوید کے بیٹے شیخ زین العابدین اور علی شیراز گزشتہ شب حادثے کا شکار ہوگئے ،حادثہ اڈہ پلاٹ کے قریب رائیونڈ روڈ پر پیش آیا ،دونوں زخمی ہوئے،گاڑی تباہ ہوگئی۔ 20نومبر کی رات دونوں گاڑی پر لاہور سے رائیونڈ آرہے تھے۔