تعلیم و صحت کی سہولتوں کی فراہمی سے بچوں کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے
مظفرگڑھ(نامہ نگار) بچے قوم کا سرمایہ ہیں ان کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری سب سے زیادہ والدین پر عائد ہوتی ہے ، یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے بچوں کے حقوق سے متعلق مناسب قانون سازی بھی کی ہے اور بڑی حد تک اس پر عمل بھی ہو رہا ہے ، چیئر مین ضلع کونسل محمد عمر گوپانگ نے کہا کہ ضلع کونسل نے بچوں کے مفادات کی نگرانی کیلئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی ہے ، ملک خیر محمد بدھ نے بتایا کہ تعلیم و صحت کی سہولتوں کی فراہمی سے ہمارے بچوں کا مستقبل روشن ہوسکتا ہے، اور چائلڈلیبر کے خاتمے سے بچوں کا استحصال بھی کم کیا جاسکتا ہے ، انہوں نے بتایا کہ اس وقت 11ملین بچے زراعت انڈسٹریز اور گھروں میں کام کررہے ہیں، تقریب سے رشید احمد خان شیروانی، محمد اجمل چانڈیہ، شاہانہ عباس شانی اور ام کلثوم سیال نے بھی خطاب کیا، بچوں کے تقریری مقابلہ میں مصباح اسلم نے پہلی ، اصباء نور نے دوسری اور ام رباب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، سائیکوپ کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں محکمہ تعلیم ، سوشل ویلفیئر اور لیبر کے افسران کے علاوہ این جی اوز او سول سوسائٹی کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔