کراچی میں خواتین اساتذہ پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے : پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان

24 نومبر 2017

ملتان ( نمائندہ نوائے وقت)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان کے صدر رانا محمد اسلم ساغر‘ جنرل سیکرٹری محمد اسلم وٹو‘ سیکرٹری اطلاعات میاں طیب احمد بودلہ ‘ عنایت علی قریشی‘ ملک فیاض اور میاںشفیق کمبوہ نے کہا ہے کہ کراچی میں تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کرنے والی خواتین اساتذہ پر پولیس کا تشدد افسوسنا ک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے ‘ کم ہے۔انہوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین اس ظلم پر خاموش نہیں رہے گی اور کراچی کے اساتذہ کے احتجاج میں ان کے ساتھ ہے ۔اس سلسلے میں جلد ہی مظاہروں کا لائحہ عمل ترتیب دیاجائے گا۔ دریں اثنا پنجاب ٹیچرز یونین ملتان کا اجلاس آج3بجے ہوگا جس میں ایجوکیٹرز کی تنخواہوں کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا ۔