محافل میلاد کے انعقاد سے لوگوں میں عشق رسولؐ کا جذبہ اجاگر ہوتا ہے: طاہر نظامی

24 نومبر 2017

خانیوال (نامہ نگار ) حضور ﷺ کی آمد آمد ہے پوری دنیا کے انسانوں کیلئے شمع و ہدایت ہے ۔محفل میلاد سے لوگوں میں عشق رسول کا جذبہ اجاگر ہوتا ہے ۔ان خیالات کاا ظہار سجادہ نشین دربار عالیہ نظامیہ پیر طاہر اقبال نظامی نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ انبیا ء محسن انسانیت سیدنا محمد مصطفیﷺ کی آمد دنیا کے اندھیروں میں روشنی و ہدایت ہے اور میلاد مصطفی کی محافل کے انعقاد سے لوگوں میں عشق رسول کا جذبہ اجاگر ہوتا ہے آپ کی آمد نے بگڑے ہوئے معاشرے کو وہ عروج دیا ۔جس کی قیامت تک مثالیں دی جاتی رہیں گی ۔