غیر قانونی بھانوں کیخلاف آپریشن‘ متعدد شہر سے باہر منتقل

24 نومبر 2017
غیر قانونی بھانوں کیخلاف آپریشن‘ متعدد شہر سے باہر منتقل

ملتان(خبر نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر فاروق ڈوگر کی سربراہی میں شہر میں قائم غیر قانونی بھانوں کیخلاف آپریشن کیاگیا۔ آپریشن کے دوران رحیم آباد سے سات سے زائد بھانے شہر سے باہر منتقل کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر فاروق ڈوگر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر آپریشن کے دوران متعدد جانور قبضے میں کر لئے گئے اور کئی بھانوں کو شہر سے باہر منتقل کردیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر فاروق ڈوگر نے کہا کہ شہریوں کو آلودگی سے بچانے کیلئے شہر میں ایک جانور نہیں رہنے دینگے۔ بھاوں کو شہری یونین کونسلز سے باہر منتقل کیا جارہا ہے۔ شہر کی گلیوں اور محلوں میں آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور شہر سے بھانوں کی سو فیصد منتقلی تک آپریشن جاری رہے گا۔