خاتون وکیل کی گھر میں پراسرار ہلاکت
لاہور(نامہ نگار) خاتون وکیل گھر میں پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی ۔پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا کر تفتیش شروع کر دی ۔رحمان پورہ ، فضل الہی روڈ پر 46سالہ خاتون وکیل شگفتہ کوثر گزشتہ سات سال سے گھر میں اکیلی رہائش پذیر تھی۔گزشتہ روز گھر میں بیڈ پر وہ پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق متوفیہ کے جسم پر ظاہری طور پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے ۔