ہائیکورٹ کا سی سی پی او کو نشتر کالونی سے اغوا 2 لڑکیوںکو 7 روز میں بازیاب کرنیکا حکم

24 نومبر 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او کو نشتر کالونی سے اغوا ہونیوالی دو جواں سالہ لڑکیوں کے سات روز میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاضی امین نے صغیر حسین کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انیس سالہ رخسانہ اور پندرہ سالہ حمیرا کو سات دن پہلے اغواء کیا گیا۔ لیکن ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکیں۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایاکہ تھانہ نشتر کالونی کا تفتیشی افسر مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور دونوں بہنوں کی بازیابی کیلئے پولیس نے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے۔