ختم نبوتؐ قانون میں تبدیلی کرنیوالوں کو کٹہرے میں لایا جائے: رانا طفیل نون

24 نومبر 2017

ظریف شہید (خبرنگار) ختم نبوت قانون میں تبدیلی کرنے والوں کو کہٹرے میں لایا جائے ختم نبوت کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔ طفیل نون ودیگر وکلا ء راجہ رام میں کارنرمیٹنگ سے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بار وکلاء رانا طفیل احمد نون و دیگر وکلاء جنرل سیکرٹری رائو عامر لقمان ،چوہدری محمد نسیم ، وحید اقبال خان ترین ، جام محمد عمر انجم ، ملک عابد کھاکھی ، اسماعیل چوہدری ، ملک اختر لانگ ، امام بخش خان لنگاہ ، سید اشتیاق بخاری ، صفدر خان لنگاہ ، رانا یوسف نون ، سید سمیع گیلانی ، نواب الدین حیدر ، رانا رفیق نون ، حسیب اصغر ہاشمی ، اور رانا مرتضی جکھڑ نے اپنے بیان میں کہا حضور اکرمؐ کی اطاعت درحقیقت اللہ کی اطاعت ہے اور حب رسول قرب خد ا بندی کا وسیلہ ہے حکومت ختم نبوت کے حلف نامہ رود بدل کی ناپاک جسار ت کرنے والوں کو منظر عام پر لائے وکلاء برادری ختم نبوت قانون کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی جانوں کا نذارنہ پیش کریں گے اورہم حضور اکرمؐ کی ذات پر کسی طرح کی کوئی غلطی وگستاخی برداشت نہیں کریں گے۔