تونسہ بیراج کے ہوٹلوں کا سارا کوڑا دریا کنارے ڈالا جانے لگا

24 نومبر 2017

کوٹ ادو(کو رٹ رپو رٹر) تونسہ بیراج کے ہوٹلوں کا سارا کوڑا دریا کے کنارے پر ڈال دیا جاتا ہے جو ہوا کے زور سے دریائے سندھ میں شامل ہو جاتا ہے جس سے مچھلیاں کچھوے اور دیگر آبی حیات خطرات سے دوچار ہو رہے ہیں اور کوڑاکرکٹ سے اٹھنے والاتعفن تفریح کے لیے آنے والے شہریوں کیلیے وبال جان بن گیاہے شام کو شہریوں کادریاکے کنارے بیٹھنا دشوار ہوجاتا ہے چھٹی کے روز تونسہ بیراج پر سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد اور ہوٹلوں پر رش کے سبب جگہ جگہ پھیلی گندگی انہیں محدود کر دیتی ہے اور تفریح کا مقصد بھی ناکام بنا دیتی ہے تونسہ بیراج انتظامیہ اور محکمہ تحفظ ماحولیات غفلت کے مرتب ہو رہے ہیں جس سے شہریوں اور سیاحوں کی دلچسپی کم ہو رہی ہے اور اس سلسلے میں تحفظ ماحولیات کونسل مظفر گڑھ کو تحریری مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے تاکہ ایکشن لیتے ہوئے سدباب کیا جا سکے لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی شہریوں اور سیاحوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔