امام بارگاہ داؤد حقانی بیرون دہلی گیٹ سے حضرت امام حسنؓ کے سوئم کا علم و ذوالجناح کا ماتمی جلوس برآمد
ملتان (سماجی رپورٹر) حضرت امام حسن مجتبٰی کا واحد مقصد حکم خدا اور حکم رسول کی پابندی کا اجراء تھا۔ یہ بات ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین شفقت حسنین بھٹہ اور تحفظ عزاداری کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے امام بارگاہ داؤد حقانی محلہ پیر گوہر سلطان بیرون دہلی گیٹ میں لائسنسدار حاجی عنایت حسین کے زیر اہتمام حضرت امام حسن مجتبی کے سوئم کے موقع پر برآمد ہونے والے علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس کی برآمدی سے قبل شریک عزاداروں سے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر مخدوم صدر الدین گیلانی‘ سکندر حسین‘ محمد فہیم‘ ناصر علی‘ سید اظہر حسین شاہ موجود تھے۔