نااہل وزیراعظم سمیت حکومت کو عدالتوں کا احترام کرنا چاہئے: سرفراز بھٹی

24 نومبر 2017

ملتان ( سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سرفراز بھٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف آج جن عدالتوں کے دوہرے معیار کی بات کر رہے ہیں۔ کل انہی عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کا وجود اور بقا عدالتوں کی وجہ سے ہی ہے اور نااہل وزیراعظم سمیت حکومت کو عدالتوں کا احترام کرنا چاہئے۔ سرفراز بھٹی نے کہا ضلع کچہری 170 سال سے ملتان شہر میں تھی اور اب اس کی منتقلی لازمی تھی۔