نوائے وقت سروس
شاہد خاقان عباسی کے مقابلے کیلئے مہرین انور راجہ اور شوکت عباسی کے ناموں پر غور
کلر سیداں(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مقابلے کے لیے مہرین انور راجہ اور شوکت عباسی کے ناموں پر غور شروع کر دیا ،آصف شفیق ستی کا نام ڈراپ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کو بتا دیا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے مقابلے کے لیے مہرین انور راجہ اور شوکت عباسی بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں ،آصف شفیق ستی کی نامزدگی کی صورت میں پارٹی کو بدترین شکست کا سامنا ہو سکتا ہے جس پر آصف شفیق ستی کا نام ڈراپ کر دیا گیا اور اب فیصلہ مہرین انور راجہ اور شوکت عباسی میں سے ہو گا۔
پانچ خواتین اساتذہ نے سٹار ٹیچر ایوارڈ حاصل کر لیا
کلر سیداں(نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں کی پانچ خواتین اساتذہ نے ضلع سطح پر منعقدہ ایک تقریب میں سٹار ٹیچر ایوارڈ حاصل کر لیا۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مس سروت شاہین،مس سعدیہ مغل،مس لبنی ظفر،مس تابندہ زیب اور مس عاصمہ ضمیر شامل ہیں۔مذکورہ سکول کی میٹرک کی طالبہ جائشہ بتول جس نے میٹرک کے امتحانات میں 1024 نمبر حاصل کئے تھے کو بھی ایوارڈ دیا گیا ہے۔
جشن عید میلاد النبی ؐ کانفرنس
25نومبر کو مسوال میں ہوگی
ڈھدیال(نامہ نگار) میلاد کمیٹی مسوال کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جشن عید میلاد النبی کا نفرنس 25نومبر بروز ہفتہ بعد از نماز عشا جامع مسجد غوثیہ مسوال میں منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت حضرت علامہ پیر سید ریاض الحسن شاہ کریں گے۔
مجلس عزا برائے خواتین
اسلام آباد( پ ر)انجمن دختران اسلام ، ام البنین ڈبلیوایف،گرلزگائیڈاورسکینہ جنریشن کے زیراہتمام جامعہ المرتضیٰ جی نائن فوراسلام آبادمیں مجلس عزا 24نومبر بروزجمعہ09:30بجے دن منعقد ہو گی جس سے خطیبہ فائزہ بتول خطاب کریں گی جبکہ فروہ نسرین ،صائمہ نقوی ،ساجدہ نقوی اور سیدہ نقوی کر مرثیہ خوانی کریں گی۔
مجالس عزا ء
اسلام آباد ( پ ر) مجلس عزا بسلسلہ الوداعی پرسہ ایام عزا زیراہتمام سید فیاض حیدرزیدی 7ربیع الاول بروزاتوار مسجد آل محمد جی ایٹ اسلام آباد میں 7بجے شب منعقد ہوگی ۔علامہ سیدقمرحیدرزیدی خطاب کریں گے۔پسران عباس علی نقوی مرثیہ خوانی جبکہ مختلف شعراء اور منقبت خواں بارگاہ امامت میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔اختتام مجلس وفاقی دارالحکومت کی تمام ماتمی تنظیمیں نوحہ خوانی و ماتمداری کریں گی۔
٭اسلام آباد ( پ ر) آغاسید محمد مرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ ،آغا سید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ کے زیر اہتمام سالانہ پرچم کشائی علم مبارک غازی عباس علمدار ؑ و الوداعی پرسہ داری ایام عزا کے سلسلے میں احتجاجی ماتمی جلوس 6ربیع الاوّل بروز ہفتہ 1بجے دن مرکزی امامبارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام آباد باب فضہ سے برآمد ہوگا۔ملک بھر کے ماتمی دستے ماتمداری اور نوحہ خوانی کرینگے۔
٭اسلام آباد ( پ ر) سالانہ مجلس عز ا بسلسلہ شہادت حضرت امام حسن عسکری ؑ و الوداع ایام عزا 7ربیع الاوّل بروزاتواربر مکان غلام مصطفی بلوچ ، گلی نمبر 9 نزد برف خانہ چوک ڈھوک سیداںراولپنڈی میں بعد از نماز مغربین منعقد ہو گی۔ علامہ سید قمر زیدی ، مفتی باسم زاہری ، مولانا ملک اجلال حیدر الحیدری اور دیگر ذاکرین خطاب کریں گے۔ اختتام مجلس ماتمداری کی جائے گی۔
٭اسلام آباد ( پ ر) سالانہ مجلس عزا وماتمداری بمناسبت عالمی ہفتہ عہد و پیمان برمکان راجہ بنارس مرحوم(ہائو س نمبرNW_187)گلی نمبر10محلہ راجہ سلطان راولپنڈی میں7ربیع الاوّل بروزاتوار 1بجے دن منعقد ہوگی جس سے علامہ سید قمرحیدر زیدی ،مفتی باسم عباس زاھری، مولانا وقار حسین نقوی ،مولاناملک اجلال حیدر الحیدری اور دیگر خطاب کریں گے۔ مجلس کے اختتام پر ماتمدار ی ہوگی ۔
چوہدری نثارعلی خان کل لوہسرشرفو واہ کینٹ میں خطاب کرینگے
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابقہ کونسلرواہ کنٹونمنٹ بورڈملک سعیدنوازراجہ کی اطلاع کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان 25نومبربروزہفتہ دن تین بجے انکی رہائش گاہ لوہسرشرفوجی ٹی روڈواہ کینٹ کے مقام پرعوامی اجتماع سے خطاب کرینگے۔
ڈاکٹر انوار الحق قریشی کا اعزاز
گوجرخان (نامہ نگار)معروف ڈاکٹر انوار الحق قریشی نے بوسن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ پروگرا م میں پیڈیاٹرک نیوئیرشن کے امتحان میں حصہ لیا پروگرام مکمل ہونے پر گزشتہ روز ایک تقریب میں اسسٹنٹ ڈینیل الفرڈ نے خصوصی شرکت کی اور کامیاب ہونے والے ڈاکٹرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ڈاکٹر انوار الحق قریشی کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا۔
مری پریس کلب کا تعزیتی اجلاس
مری ( نامہ نگار خصوصی) مری پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس صدر عبدالحمید عباسی منعقد ہوا اجلاس میں ممتاز سیاسی و سماجی کارکن ومسلم لیگ (ن) تحصیل مری کے رہنماناصر عباسی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعاء کی گئی ۔اس موقع پر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری یاسر محمود عباسی ،سینئر نائب صدر اخلاق عباسی ،نائب صدر تاج بخاری کے علاوہ اویس الحق ، راجہ عالم زیب ،راجہ افضال سیلم ،عبدالرحیم عباسی،شعیب عباسی ،شبیر سیال سمیت دیگر صحافیوں نے کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت میں اعلیٰ مقام اور لواقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے ۔
چوہدری غلام رسول کی رسم چہلم
کلر سیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن یو سی سموٹ کے صدر چوہدری طارق کے والد محترم چوہدری غلام رسول کی رسم چہلم ڈھوک منجھوٹھہ موضع سموٹ میں ہوئی جس میں ریٹائرڈ جسٹس چیئر مین پنجاب لیبر اپیل ٹریبونل چوہدری محمد طارق ،چیئر مین پرویز اختر قادری،بیرسٹر چوہدری شہریار،مالک داد بھٹی،چوہدری جمیل اکرم،قاضی سہیل افتخار،راجہ عاصم اور دیگر نے شرکت کی۔
میجر طاہر صادق اپنے بیٹے کے ہمرا ہ حجاز مقدس روانہ
اٹک (نا مہ نگار) سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق اپنے بیٹے رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس روانہ ہو گئے ہیں عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول ؐ پر حاضری کے بعد وہ وہاں مقیم پاکستانیوں بالخصوص اٹک کے باسیوں سے ملاقات بھی کریں گے، میجر طاہر صادق اور محمد زین الٰہی سعودیہ کے دورہ سے 3دسمبر 2017کو واپس اٹک پہنچیں گے۔
غلام جیلانی کی وفات پر اظہار تعزیت
بیول( نامہ نگار)معروف سیاسی شخصیت صغیر چٹھہ کے بھتیجے سابقہ ٹیچر غلام جیلانی کی وفات پر ماسٹر طارق بھٹی ماسٹر گلفراز جہانگیر اختر بھٹی ماسٹر ساجد معروف سیاسی شخصیت ماسٹر ولایت حسین نیشنل بنک منجر بیول برانچ جبار بھٹی اور قاضیاں کے جرنلسٹ آغا قاضی کلیم احمد نے صغیر چٹھہ کی رہاش گاہ پر جا کے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔
راجہ حسنات احمد مسلم لیگ ضلع
چکوال کے قائم مقام صدر ہیں
ملہال مغلاں ( نامہ نگار) صدر و ایم پی اے مسلم لیگ ن چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال کے بعد راجہ حسنات احمد ڈھوڈہ قائم مقام صدر مسلم لیگ ضلع چکوال کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں یہ بات مرحوم کے صاحبزادے چوہدری شہریار خان نے دولہا راجہ خرم کے اعزاز میں دی گئی دعوت کے موقع پر صحافیوں کو بتائی۔
راجہ ارشد محمود کے صاحبزادے
کی دعوت ولیمہ
ملہال مغلاں ( نامہ نگار) چیئر مین یوسی ملہال مغلاں راجہ ارشد محمود کے صاحبزادے راجہ خرم کی شادی پر پنڈی گجراں میں چوہدری اختر نے شاندار دعوت کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جن میں چوہدری شہریار خان ،ملک ظفر اقبال ، صوفی مشتاق حسین بھٹی ، سینیئر صحافی فخر محمود مرزا کے علاوہ بڑی تعداد میں عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔
اظہار تعزیت
ڈھڈیال( نامہ نگار) ڈھڈیال پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ریاض بٹ ِ سینئر نائب صدر محمد اجمل اور دیگر اراکین ڈاکٹر خلیل احمد ، سفیر ماجد، وسیم، ابرارحسین بھٹی ، سعیداحمد ، رائو زاہد علی اور رائو ناہید سلیم نے ڈھڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر ظہیر یوسفی کے چچا محمدامین خان اور انفارمیشن سیکرٹری مسرت جعفری کے ماموں الحاج امداد حسین جعفری کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔
راجہ ذیشان پی ایس ایف کے
ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مقرر
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) راجہ ذیشان نصیب پی ایس ایف کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مقرر۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ذیشان نصیب کو پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کا ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مقرر کردیا ہے۔ راجہ ذیشان نصیب پی ایس ایف کے متحرک کارکن رے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قیادت کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔