مانیٹرنگ اہلکار کے ناروا سلوک کیخلاف ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کے سیکورٹی گارڈز کی ہڑتال تبدیل کرنے پر ڈیوٹی پر آ گئے

24 نومبر 2017

خانیوال (خبرنگار) سٹرکٹ ہسپتال خانیوال کے درجنوں سیکورٹی گارڈز نے اپنے مانیٹرنگ اہلکار کے ناروا سلوک کے خلاف گزشتہ روز ہڑتال کردی۔ ہسپتال انتظامیہ نے نوٹس لے کر مذکورہ مانیٹرنگ اہلکار اسماعیل کو تبدیل کرکے صفائی عملہ کا مانیٹرنگ اہلکار تعینات کردیا جس کے بعد سیکورٹی گارڈز اپنی ڈیوٹی پر واپس آگئے اور اپنے فرائض سرانجام دینے شروع کردئیے۔