نیب کا اسحاق ڈار کی احتساب عدالت جمع کر ائے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا فیصلہ

24 نومبر 2017
نیب کا اسحاق ڈار کی احتساب عدالت جمع کر ائے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا فیصلہ

اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسحاق ڈار کی جانب سے احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی لندن کے ہسپتال سے تصدیق کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، نیب کو میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا حکم احتساب عدالت نے دیا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کو بھیجا گیا ہے۔ اب پاکستانی ہائی کمشن متعلقہ ہسپتال اور ڈاکٹر سے اس کی تصدیق کرائے گا۔ احتساب عدالت نے نیب کو حکم دیا تھا کہ اسحاق ڈار کی جانب سے جمع کرائے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی لندن سے تصدیق کرائی جائے۔ یاد رہے کہ عدالت اثاثہ جات ریفرنس میں عدم حاضری پر اسحاق ڈار کو مفرور ملزم قرار دے کر ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر چکی ہے۔
تصدیق/ فیصلہ