اسحاق ڈار فرار کی بجائے قانون کا سامنا کریں‘ قوم ماڈل ٹاﺅن اور حدیبیہ کیس کے انجام کی منتظر ہے : عمران

24 نومبر 2017

اسلام آباد/ حافظ آباد/ ونیکے تارڑ (نوائے وقت رپورٹ + نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں میجر اسحاق شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی میں تاخیر پر تشویش کااظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ فرار کی بجائے قانون کا سامنا کرنا چاہئے۔ چاہتے ہیں احتساب کا معاملہ آگے بڑھایا جائے۔ قوم ماڈل ٹاﺅن اور حدیبیہ کیس کے منطقی انجام کی منتظر ہے۔ پاکستان کے سیاسی بحران کا حل قبل از وقت انتخابات میں مضمر ہے۔ ملکی معاشی صورتحال پر تشویش بڑھ رہی ہے۔ دریں اثناءتحریک انصاف کے قائد عمران خان کی آمد کے موقع پر میونسپل سٹیڈیم کو خوبصورت بینروں اور فلیکسوں سے سجا دیا گیا۔ عمران خان آج تین بجے حافظ آباد پہنچیں گے، جلسہ سے خطاب کریں گے۔ شیخ رشید، جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان، شوکت علی بھٹی اور سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی بھی جلسہ سے خطاب کریں گے۔
عمران/ جلسہ