کنٹیکٹ باکسنگ مقابلے 26 نومبر کو ہونگے

24 نومبر 2017

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بتعاون شہید زاہد باکسنگ کلب ایک روزہ ساؤتھ کلبز کنٹیکٹ باکسنگ مقابلے اتوار 26 نومبر کو زاہد شہید باکسنگ کلب علی نواز بلوچ روڈ لیاری میں ہونگے جس میں بوائز کلاس کے انڈر 14 میں 36,34,32,30,28,26 کلو گرامز کے باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔ وزن و ڈراز ہفتہ 25 نومبر کو کلب ہذا میں ہونگے ۔پروگرامز کے نگران کلب کے سیکریٹری دوست محمد بھٹو ہونگے۔