شرافی اسٹار امن کپ فٹ بال نورنامنٹ

24 نومبر 2017

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شرافی اسٹار فٹبال کلب لانڈھی فیوچر کالونی کے زیر اہتمام آل کراچی شرافی اسٹار امن کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل آج جمعہ 24 نومبر کو شرافی محمڈن فٹبال گرائونڈ کورنگی پر ڈسٹرکٹ ایسٹ چیمپیئن اعظم اسپورٹس اور سرحد اسپورٹس کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ڈی ایم سی ملیر کے چیئرجان محمد بلوچ مہمان خصوصی ہونگے۔