جوزف پارکر نے جوشوا کو چیلنج کر دیا

24 نومبر 2017

کرائسٹ چرچ(آئی این پی)نیوزی لینڈ کے پروفیشنل باکسر جوزف پارکر نے برطانیہ کے ہیوی ویٹ چیمپئن انتھونی جوشوا کو چیلنج کر دیا ہے ۔ فائٹ ابھی طے تو نہیں پائی لیکن برطانوی ورلڈ چیمپئن نے دنیا کے بلند ترین باکسنگ رِنگ میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ۔دنیا کے معروف ہیوی ویٹ باکسرز نیوزی لینڈ کے جوزف پارکر اور برطانیہ کے ورلڈ چیمپئن انتھونی جوشوا دونوں کو رنگ میں دیکھنے کیلئے شائقین بے چین ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے باکسر نے برطانوی اسٹار کو چیلنج کر دیا ۔ انتھونی جوشوا نے چیلنج قبول تو نہیں کیا لیکن وہ دبئی میں دنیا کے بلند ترین باکسنگ رِنگ میں ٹریننگ کر رہے ہیں ۔یہ رِنگ برج العرب کے ہیلی پیڈ پر عارضی طور بنایا گیا ہے ۔