زون چھ بی ڈویژن لیگ کرکٹ، فائنل اورنگی یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے جیت لیا

24 نومبر 2017

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کے سی سی اے زون چھ بی ڈویژن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اورنگی یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے نارتھ شائر کرکٹ کلب کو نو وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا ۔اورنگی یونائیٹڈ کرکٹ کلب کے انس احمد کی شاندار ناقابل شکست سنچری شیراز اقبال کی ناقابل شکست نصف سنچری اورمحمد اکبر کی پانچ وکٹوں نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ نارتھ شائر کرکٹ کلب 166رنز بنا کر آوٹ ہو گئی عبدالمعیزنے چھ چوکوں کی مدد سے 58،حمزہ دلاور 29،محمد شعیب 34رنز بنائے، محمد اکبر نے پانچ خان مہر ،شیراز اقبال ،عظیم الدین،عبدالولی اور راشد غنی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔مطلوبہ اسکو ر اورنگی یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ انس احمد نے آٹھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست سنچری 103رنز شیراز اقبال نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53رنز ناٹ آوٹ اسکور کئے ۔