حیدرآباد ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز آج ہونگے

24 نومبر 2017

حیدرآباد ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن،حیدرآباد کے صدر شکیل احمد قریشی نے ڈی ،سی، اے حیدرآباد سے الحاق رکھنے والے کرکٹ کلبوں کے صدور اور سیکریٹریز کو مطلع کیا ہے کہ پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 حیدرآباد ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے حیدرآباد ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لئے ایک روزہ ٹرائلز آج جمعہ 24 نومبر کی صبح 10 بجے نیاز اسٹیڈیم میں منعقد ہونگے۔ ٹرائلز میں یکم ستمبر 1999 کے بعد کی پیدائش رکھنے والے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ شرکت کیلئے کھلاڑی اپنا اصلی تعلیمی برتھ سرٹیفکیٹ، نادرا کا ب فارم اور والد کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور اپنے کلب کے صدر سے ٹرائلز میں شرکت کے لئے کلب کے لیٹر ہیڈ پر اپنے نام کی تصدیق بمعہ دستخط کے ساتھ لیکر آئیں۔