آزاد کر کٹ اکیڈمی انڈر13-وائٹ ٹیم کی کامیابی

24 نومبر 2017

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)قائدِ اعظم کر کٹ گرائونڈ ماڈل کالونی ملیر پر کھیلے گئے کر کٹ فیسٹول میچ میں آزاد کر کٹ اکیڈمی انڈر13-وائٹ ٹیم نے آزاد کر کٹ اکیڈمی انڈر13-بلیوز ٹیم کو 45رنز سے شکست دیدیا،آزاد کر کٹ اکیڈمی وائٹ ٹیم نے مقررہ اوورز میں 170رنز بنائے،آرسل احمد نے شاندار نصف سینچری 57رنز سات چوکوں کی مدد سے بنائے جبکہ مبشیر احمد نے 33رنز کی عمدہ اننگ کھیلی،دانیال صدیقی،علی رضا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ آزاد کر کٹ اکیڈمی بلوز ٹیم 125رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،محمد حمزہ 33اور ایم زیشان نے 30رنز بنائے،آرسل احمد نے تین اور محمد رحیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فیسٹول میچ کو فرسٹ کلاس کر کٹر شعور انصاری، ابرار احمد نے بھی دیکھا اور انڈر13-کر کٹرز کی خوب حاصلہ افزائی کی،اسپورٹس آرگنائزر عتیق صدیقی نے شاندار آل رائونڈ کار کر دگی پر آرسل احمد کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا۔