لیثررلیگس ‘ آر ایف یونائیٹڈ‘ سکسٹین اسٹار‘ ینگ عزیز آباد‘ فاطمہ ایف سی کی فتح

24 نومبر 2017

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام جاری لیثڑرلیگس کے سیزن IIکے راؤنڈ 12میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں جملہ 51میچز کھیلے گئے۔ کراچی میں سکسٹین اسٹار گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا پر پریمئر ڈویثرن میں آر ایف یونائیٹد نے زیم ایف سی کو 2-0سے مات دی۔ دونوں گول مجتبیٰ نے اسکور کئے۔ خان ایٹ کو آل اسٹارز کیخلاف پوائانٹس میچ میں کامیابی حاسل ہوئی۔ دی وائی کنگز اور فونکس ایف سی کا مقابلہ 0-0سے برابر رہا۔ ڈویثر ن ون میںسکسٹین اسٹار نے شادمان یونائیٹڈ کو 3-0 سے ٹھکانے لگایا ۔فاتح ٹیم کیلئے اریب نے 2جبکہ ایک گول سدیس نے اسکور کیا۔ ینگ عزیز آبادکو دی وائی کنگز جونیئر کیخلاف 1-0سے کامیابی حاسل ہوئی۔فیصلہ کن گول عبدالاحد نے بنایا۔ اور میٹلیک ایف سی نے ہزارہ یونائیٹڈ کو 5-0سے شکست دی جبکہ گلشن معمار اور اتحاد ایف سی کا مقابلہ 0-0سے برابر رہا۔