نیشنل ڈس ایبلڈ چیمئن شپ میں شرکت کیلئے ریجن کے ٹرائیلز کا اعلان

24 نومبر 2017

کراچی( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسو سی ایشن کے تحت دسمبر کے مہینے میں شیڈول چھٹی نشینل ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے مختلف ریجن کی ڈس ابیلڈ کرکٹ ٹیموں کی تشکیل کے حوالے سے ٹرائیلز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔سیکریٹری پی ڈی سی اے امیر الدین انصاری کے مطابق سیالکو ٹ ریجن کے ٹرائیلز 25 ہفتہ کو 11 بجے صبح انو ر خواجہ اسپورٹس کمپلیکس سیالکو ٹ میں منعقد ہو نگے۔ تین ممبران پر مشتمل سلیکشن کمیٹی جس میں شاہد رفیق، طاہر مغل اور کو آرڈینٹر پی ڈی سی اے جاوید اشرف کھلاڑیوں کا چنا ئو کریں گے۔ اینٹ آباد ریجن کے ٹرائیلز 26 نومبر اتوار کو صبح10 بجے گوہاٹی کرکٹ اسٹیڈیم پر سوابی میں ہونگے ۔کوئٹہ ریجن کے ٹرائیلز 28 نومبر منگل کو دوپہر 2 بجے نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں ہونگے۔ راج ہنس ، عاقل بلو چ اور شاہ علی پر تین رکنی سلیکشن کمیٹی کے ٹرائیلز کے بعد ٹیم تشکیل دیں گے۔ آزاد کشمیر ریجن کے ٹرائیلز 30 نومبر جمعرات کو صبح 11 بجے باغ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونگے۔ سلیکٹر محمد طاہر او مشتا ق حسین حیدری ٹرائیلز لیں گے۔ راولپنڈی ریجن کے ٹرائیلز 2 دسمبر بروز ہفتہ کو صبح 10 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہو نگے۔ اسلام آبا د ریجن کے ٹرائیلز 4 دسمبر پیر کو صبح 10 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹڈیم میں ہی ہونگے۔ چیف سلیکٹر صبح اظہر ہو نگے جبکہ محمد طاہر اور سعید رافیع ہاشمی سلیکشن کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں ۔