ولید سمیت سعودی شہزادوں پر بلیک واٹر کے اہلکار الٹا لٹکا کر تشدد کر رہے ہیں : برطانوی اخبار
ریاض (آن لائن+نیٹ نیوز) سعودی عرب کی تاریخ میں کرپشن کے خلاف سب سے بڑے کریک ڈاو¿ن کے نتیجے میں رواں ماہ گرفتار ہونے والے شہزادوں پر امریکی پرائیویٹ کنٹریکٹرز کی جانب سے تفتیش کے دوران تشدد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔یاد رہے کہ 5 نومبر کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف شاہ سلمان نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے موجودہ اور سابق وزراءکے ساتھ ساتھ 11 شہزادوں کو بھی گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں نو تشکیل شدہ اینٹی کرپشن کمیٹی نے ان افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔ گرفتار سعودی شہزادوں میں ولید بن طلال بھی شامل ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی امراءکو الٹا لٹکا کر اور مختلف طریقوں سے تشدد کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق کھرب پتی شہزادہ الولید بن طلال کو بھی الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا گرفتار افراد کو عمر بھر سیلوٹ کرنے والے سعودی اہلکاروں کو جان بوجھ کر ذمہ داری نہیں دی گئی اور سعودی شہزادوں کے لیے جیل قرار دیئے گئے فائیو سٹار ہوٹل کے باہر سعودی اور اندر نجی سکیورٹی کمپنی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔برطانوی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا شہزادہ الولید بن طلال کو میٹنگ کا کہہ کر محل بلایا گیا تھا۔ انہیں رات پونے 3 بجے کمرے سے گھسیٹ کر ہتھکڑی لگائی گئی اور مجرم کے طور پر پوچھ گچھ کی گئی۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے گرفتار افراد کے بینک کھاتوں سے 194 ارب ڈالر ضبط کئے جا چکے ہیں۔
سعودی شہزادے