تائیوان: رہائشی اپارٹمنٹ میں آتشزدگی، 9افراد ہلاک‘ 2زخمی

24 نومبر 2017

تائپی(آن لائن)تائیوان میں ایک اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے باعث 9افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ۔ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ شمالی تائیوان کے علاقے تائپی سٹی میں لگی واقع ایک اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل پر لگی جس پر ایک گھنٹے بعد قابو پایاجاسکا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں 9افراد چھلس کر ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال داخل کردیا گیا۔