کالاباغ: پولیس کا ناروا سلوک‘ خواجہ سرائوں ڈانسرز کا آر پی او کی گاڑی روک کر احتجاج

24 نومبر 2017

کالاباغ (نامہ نگار) کالاباغ میں خواجہ سرائوں اور ڈانسروں نے پولیس کی ناروا سلوک اور ناجائز تنگ کرنے کی باعث آر پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد اختر عباس کی گاڑی روک کر احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق کالاباغ میں خسروں اور ڈانسروں نے پولیس کی ناروا سلوک اور ناجائز تنگ کرنے کی باعث آر پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد اختر عباس کی گاڑی روک کر احتجاج کیا۔خواجہ سرائوں اور ڈانسروں پر الزام ہے کہ انھوں نے کالاباغ میں فحاشی کے اڈے کھول رہے ہیں۔ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور فحاشی کے اڈے بند کیے جائیں جبکہ خواجہ سرائوں اور ڈانسروں نے اس الزام سے صاف انکار کردیا۔انہوں نے کہا ہمیں پولیس ناجائز تنگ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف شادی بیاہ پر ڈانس کرتے ہیں۔اگر ہم نے کوئی غلط کام کیا تو ہمارے خلاف ایکشن لیا جائے۔آر پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد اختر عباس اپنی گاڑی سے اترکر خواجہ سرائوں اور ڈانسروں کی شکایت سنی اورانہیں کہا کہ اگر آپ نے فحاشی کے اڈے نہیں کھولے تو کیوں پریشان ہو؟ اگر غلط کام نہیں کرتے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔