پروین رحمن قتل کیس‘ سندھ پولیس نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ جمع کرا دی

24 نومبر 2017

اسلام آبا(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں سماجی کارکن پروین رحمن قتل ازخود نوٹس کیس میںسندھ پولیس کی پیشرفت رپورٹ پیش کردی گئی ۔ عدالت نے فریق وکلاء کے رپورٹ پر اعتراضات طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے بتایا کہ پروین رحمن قتل کے تمام ملزم پکڑے گئے ہیں اور پولیس نے تحقیقات مکمل کر لی ہے ،ٹرائل کورٹ میں معاملہ آخری مرحلہ میں ہے۔ جسٹس عظمت سعید کے استفسار پر پراسیکیوٹر نے کہاکہ مرکزی ملزم رحیم سواتی گرفتار ہو چکا ہے۔اس دوران مقتولہ کی بہن زہرہ یوسف کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ پولیس کی رپورٹ پر تحریری اعتراضات دائر کرنے کی مہلت دی جائے ۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹرنے کہاکہ مقدمہ میں سماعت طویل عرصہ تک ملتوی کی جائے۔جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ لمبی تاریخ کیوں ڈالی جائے تو پراسیکیوٹر نے کہاکہ پولیس حکام اور پراسکیوشن کو کراچی سے آنا پڑتا ہے اسلئے خزانہ پر بوجھ پڑتاہے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ پیسہ کی بچت کیسے کرنی ہے ،ہم سے نہ پوچھیں،ہم سے نہ پوچھیں کس کے پاس کتنی اور کونسی گاڑیاں ہیں کیونکہ ہم رہتے اسلام آباد لا ہور میں ہیںلیکن کراچی کا سب پتہ ہے، کون کہاں آپریٹ کرتا ہے سب معلوم ہے ۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...