کراچی لیگ کر کٹ چیمپین شپ میںبی ایم سی سی ،مڈز الیون کی کامیابی

24 نومبر 2017

کراچی(اسپو رٹس رپورٹر)کراچی لیگ کر کٹ چیمپین شپ میںمیں بی ایم سی سی نے محمد علی اسٹالینز کو 29رنز سے شکست دی۔بی ایم سی سی نے 155رنز بنائے۔سلمان احمد نے 43اور عبدل حادی نے 29 رنز بنائے، دانش،اطہر اور جاوید نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد علی اسٹالینز 126رنز بناسکی۔ زاہد نے 35اور معظم نے 34رن زبنائے،اشعر نے چار اور حمزہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔وسرے میچ میں مڈز الیون نے ایف سی اسپورٹس کو آٹھ رنز شکست دی۔،مڈز الیون نے نو وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ سمید 39رنز،عبدل قیوم 28،دیدار نے 25رنز بنائے،صہیب نسیم،شیراز صدیق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایف سی اسپورٹس نو وکٹوں پر 178 رنز بنائے ، وقار نے 41رنز اور مغیز صدیقی نے 38رنز بنائے، بلال جاوید نے تین اور عبدالقیوم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔