ٹیکسلابار کی نئی باڈی کی تشکیل کیلئے سرگرمیوں کا آغاز

24 نومبر 2017

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)نئے سال 2018؁ء کی آمدکے پیش نظرٹیکسلابارایسوسی ایشن میںنئی باڈی کی تشکیل کیلئے منعقدکرائے جانے والے انتخابات کے حوالے سے الیکشن میںدلچسپی رکھنے والے وکلاء نے درون خانہ اپنی سرگرمیوںکاآغازکردیاہے،تاہم ابھی تک کوئی واضح گروپ سامنے نہیںآیا،اورنہ ہی انفرادی طورپرکسی وکیل نے برائے امیدوار،صدارتی وجنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلیئے اپنے آپ کوظاہرکیاہے،موجودہ باڈی کے عہدیداران اپنے اپنے ہمنوائوںکاایک موثرگروپ رکھتے ہیں،لیکن جب تک ایگزیکٹوباڈی کااجلاس منعقدکرکے 2018؁ء کے الیکشن کیلیئے باضابطہ طورپرچیف الیکشن کمشنر مقررنہیںکیاجاتا،اس وقت تک متوقع امیدواروںکی سرگرمیاںکھل کرسامنے نہیںآسکتیں،ذمہ دارذرائع کے مطابق وکالت کے شعبہ میںاپنے کرداراورخدمات کے حوالے سے منفردشہرت رکھنے والی شخصیت جوکہ خاندانی پس منظرکے حوالے سے بھی معتبرحوالہ رکھتے ہیں،کے بطورصدارتی امیدوارانتخابی میدان میںاترنے کے بہت زیادہ روشن امکانات پائے جاتے ہیں۔