بیس سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

24 نومبر 2017

ڈھڈیال( نامہ نگار)قصبہ چوہان میں ایک20 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ حسیب رضا ولد غلام رضا نے گزشتہ شام نہانے کیلئے پانی کی بالٹی میں راڈ لگایا ہوا تھا جونہی اس نے بالٹی پکڑی تو راڈ شارٹ ہونے کی وجہ سے اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مرحوم کو سینکڑوںسوگواروں کی موجودگی میں چوہان میں سپردخا ک کردیا گیا۔