منشیات فروشوں کیخلاف مہم،چرس اور ہیروئن برآمد، دو افراد گرفتار

24 نومبر 2017

گوجرخان (نامہ نگار)پولیس تھانہ گوجرخان کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری دو افراد سے چرس اور ہیروئن برآمد کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کر لئے جبکہ ایک اشتہاری کو بھی گرفتار کر لیا ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ گوجرخان میں منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور مہم جاری کررکھی ہے گزشتہ روز وسیم عارف سے 250گرام چرس اور محمد اصغر سے 105 گرام ہیروئن برآمد کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے جبکہ اشتہاریوں کیخلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے ایک اشتہاری عاشق حسین کو بھی گرفتار کر لیا۔