جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

24 نومبر 2017

جہلم( نامہ نگار) عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں ۔دوران گشت ملزم غلام عباس ولد محمد رشید قوم اعوان سکنہ مدینہ ٹائون جہلم سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے گرفتار کے کے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دوران گشت ملزم غلام عباس ولد محمد رشید قوم اعوان سکنہ مدینہ ٹائون جہلم سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے گرفتار کے کے مقدمہ درج جبکہ خادم حسین اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محسن گوندل ولد محبوت الہی سکنہ کولپور سے پسٹل30بو ر معہ3روند برآمد کر کے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔