پانچ افراد نے باپ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا

24 نومبر 2017

کلر سیداں(نامہ نگار)شفٹ کی گاڑی پر پیچھا کرنے سے منع کرنے پر مشتعل ہو کر پانچ افراد نے باپ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔محمد عرفان ولد محمد شفیع سکنہ تل خالصہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں نے سکول کے بچوں کو اٹھانے کیلئے گاڑی سوزوکی رکھی ہوئی ہے جو بچوں کی شفٹ اٹھاتی ہے۔میرے بیٹے شہر یار کیساتھ کچھ دن قبل گاڑی روکنے پر تیمور وغیرہ نے تلخ کلامی اور معمولی جھگڑا کیا تھا۔ گزشتہ روز میرا بیٹا شفٹ اٹھا کر لے جا رہا تھا کہ گوجر خان روڈ کلر سیداں پر محمد ریاض سکنہ بھلاکھرنے اپنی دکان واقع نزد قومی بچت پر بلایا جس پر میں اور میرا بیٹا ہمراہ خالد حسین ،عبدالقیوم ،رضوان اور عابد سکنائے مک شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب وہاں پہنچے اور دکان پر راضی نامے کیلئے بیٹھ گئے ۔اس دوران محمد ریاض نے کسی کو فون کیا کہ یہ لوگ راضی نامے کیلئے آئے ہوئے ہیں ،آپ بھی آ جائو جس کے تھوڑی دیر بعدوہ آ گئے جنہوں نے آتے ہی آئنی راڈوں سے حملہ کر دیا جس سے ہم دونوں زخمی ہو گئے کلرسیداں پولیس نے چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔