ماہ ربیع الاول کو بہت زیادہ فضیلت حاصل ہے، رفاقت حسین
جہلم( نامہ نگار)اسلام میں ماہ ربیع الاول کو بہت زیادہ فضیلت حاصل ہے اور اس کے مناقب اور کمالات تمام مہینوں سے بڑھ کر ہیں کیونکہ ربیع الاول میں بہار کو بھی حقیقی بہار نصیب ہوگئی اور اس ماہ مبارک میں نور پر نور چھا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف مذہبی و سماجی شخصیت رفاقت حسین المعروف’’حاجی صاحب‘‘ نے ماہ ربیع الاول شریف کی آمد پر اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ؐ کی آمد پر خوشی و مسرت کا اظہار دراصل آقا کریم علیہ السلام کا سَچا سُچا اُمتی ہونے کا ثبوت ہے۔ رفاقت حسین نے کہا کہ ہمارے کریم آقا ؐ کائنات میں جب جلوہ گر ہوئے تو ہر طرف نور کی چادر تن گئی اور کفرو شرک کا اندھیرا غائب ہوگیا۔