موجودہ حکمرانوں نے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کیا
اٹک (نا مہ نگار)امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 18و رہنما تحریک انصاف ملک امانت خان راول نے کہا ہے کہ ہمارے حلقے میں موجودہ حکمرانوں نے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کیا عوام کی ووٹ لے کر عوام کے دیرینہ مسائل اور مطالبات پر توجہ نہیں دی گئی کھوکھلے نعرے لگائے گئے جس کا جواب حلقہ کی عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دے کر آنے والے جنرل الیکشن میں ووٹ کی پرچی سے دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل اٹک میں میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے اس موقع پر چیئرمین باہتر سید زاہد حسین شاہ ، ملک افتخار احمدپنڈی گھیب بھی موجود تھے ملک امانت خان راول نے کہا کہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ موجودہ نمائندوں کے بس کی بات نہیں ہے ہم آنے والے دور میں کامیاب ہو کر نہ صرف عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے بلکہ پنڈی گھیب کو خوبصورت ترین بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میجر طاہر صادق کا مشن عوام کو بنیادی سہولت کی فراہمی ہے جس مشن پر ہم قائم ہیں اور آنے والے الیکشن میں اسی مشن کو بنیاد بنا کر انتخابی میدان میں اتریں گے۔