پڑھال میںآتشزدگی،موٹر سائیکل، ٹریکٹر سمیت پانچ جھگیاں جل گئیں

24 نومبر 2017

ڈھڈیال(نامہ نگار) افغانی جھگیوں میں آگ لگنے سے موٹر سائیکل، ٹریکٹر سمیت پانچ جھگیاں جل کر خاکستر لاکھوں کا نقصان ڈھڈیال کے نواحی قصبہ پڑھال کے نزدیک محمد دین پٹھان کے اہل خانہ گذشتہ روزآگ پر پانی گرم کر رہے تھے کہ چنگاری اڑنے سے اچانک جھگی میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ جھگیوں کو اپنی لپیٹ میںلے لیا آگ کی اطلاع فوری طور پر چکوال ریسیکیو کو دی گئی ریسیکیو کی فائر بریگیڈگاڑی پہنچنے سے قبل آگ نے جھگیوں کے باہر کھڑے ٹریکٹر اور موٹر سائیکل سمیت پانچ جھگیوں کو سامان سمیت جلا کر راکھ کر دیا آگ سے پٹھان فیملی کا لاکھوں کا نقصان ہو گیا بعد ازاں ریسیکیو فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔